قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے محب وطن انقلابی شاعر محمد شاہرخی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا:
پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فرض شناس شاعر جناب محمود شاہرخی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر ملک کے ادبی حلقے، ان کے مداحوں اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ آپ انقلابی اشعار کی دنیا کے کہنہ مشق شعرا اور ان فنکاروں میں تھے جنہوں نے اپنے سخن و بیان کے سرمائے سے انقلاب کی مدد کی اور اپنے فن کو پوری صداقت کے ساتھ اس کے اعلی اہداف کے لئے وقف کر دیا۔ انقلابی شعرا کی نو خیز نسل اس شاعر اور اس پر افتخار وادی کے دیگر کہنہ مشق اساتذہ کی مقروض ہے۔ ہم سب کو اس وسیع و اہم ترین محاذ کے صف شکنوں اور راہ گشاؤں کی قدر کرنا چاہئے۔ میں اس عزیز دوست کے لئے رحمت و رضائے الہی کی دعا کرتا ہوں

سیّدعلی‌ خامنه‌ای
27/آبان/1388
18-11-2009