قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر مسعود علی محمدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری فرمایا۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

استاد ڈاکٹر مسعود علی محمدی رضوان اللہ علیہ کی شہادت پر آپ کی والدہ، شریک حیات، کنبے اور آپ کے تمام احباب، شاگردوں اور شرکائے کار کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس جرائم پیش ہاتھ نے جس نے یہ سانحہ رقم کیا ہے، اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے عزائم کو جو ملک کی علمی تحریک و مجاہدت پر ضرب لگانے سے عبارت ہے، بے نقاب کر دیا ہے۔ بلا شبہ ملک کے سائنسداں، اساتذہ اور محققین دشمن کے ان خباثت آلود عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ خدا وند عالم سے اس خوش نصیب شہید کی بلندی درجات اور ان کے سوگواروں کے لئے صبر و اجر کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای
25 دی 1388
(15 جنوری 2010)