قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی۔
ملیشیا میں ہونے والے جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے لئے مبارکباد کی پیغام جاری کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ملیشیا میں ایران کی جونیئر ویٹ لفٹنگ ٹیم نے جمعرات کے روز ویٹ لفٹنگ کے سینتیسویں عالمی مقابلوں میں سونے کے آٹھ ، چاندی کے چھے اور کانسے کا ایک تمغہ جیت کر پہلی بار چیمپیئن شپ جیت لی۔
ان مقابلوں میں چین نے سونے کے سات ، چاندی کا ایک اور کانسی کا ایک تمغہ جیت کر دوسری اور روس نے سونے کے تین چاندی کے چھے اور کانسے کے سات تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
میں غیور ویٹ لفٹروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عالمی چیمپیئن شپ جیتی اور ایرانی عوام کے دلوں کو خوش کیا۔

سید علی خامنه‌ای
16 تیرماه 1390
(مطابق 7 جولائی 2011 عیسوی)