ایشیائی ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی نے منگل کی شام ایک تہنیتی پیغام میں ویٹ لفٹنگ ٹیم کی قدردانی کی۔ پیغام کے متن کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ مقابلوں کے لئے جانے والی ٹیم کا میں شکر گزار ہوں کہ اس نے ملت ایران کے دلوں کو شاد کیا۔ اللہ آپ کو کامیاب رکھے۔

سید علی خامنه‌ای
۱۲ اردیبهشت ۱۳۹۱(ہجری شمسی مطابق 1 مئی سنہ 2012 عیسوی)

ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے دو گولڈ، ایک سلور اور دو برونز میڈل حاصل کرکے نو سال بعد ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔