قائد انقلاب اسلامی نے لندن اولمپک 2012 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی قدردانی کی۔ آپ نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچ حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
میڈل جیتنے والے ملک کے سرفراز اور چیمپین کھلاڑیوں نیز ان کے کوچ حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ملت ایران کے دلوں کو مسرور و شاد کیا۔
اللہ آپ سب کا ناصر و مددگار رہے۔

سيدعلی خامنه‌ای
۲۲/مرداد /۱۳۹۱
(مطابق12 اگست 2012)

قابل ذکر ہے کہ لندن اولمپک 2012 کے مختلف مقابلوں میں ایران کو چار گولڈ، پانچ سیلور اور تین برونز میڈل ملے اور گزشتہ بیجنگ اولمپک کی نسبت لندن اولمپک 2012 میں ایران عالمی رینکنگ میں چونتیس زینے طے کرتے ہوئے سترہویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔