قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد ایک تعزیتی پیغام جاری کرکے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحین اور زلزلے کے متاثرین کے لئے اللہ تعالی سے صبر و ضبط اور اجر و ثواب کی دعا کی۔
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے تعزيتي پيغام ميں فرمايا ہے کہ انہيں صوبہ مشرقي آذربائيجان ميں آنے والے زلزلے کے نتيجے ميں قيمتي جانوں کے ضياع پر دلي صدمہ پہنچا ہے- آپ نے اپنے پيغام ميں جانبحق ہونے والے والوں کي مغفرت اور انکے لواحقين کے لئے صبر جميل کي دعا کي ہے- قائد انقلاب اسلامي نے اپنے پيغام ميں سرکاري حکام اور عوام دونوں سے اپيل کي ہے وہ زلزلے متاثر ہونے والے اپنے بھائيوں اور بہنوں کي مشکلات کو حل کرنے کے لئے پوري توانائياں بروے کار لائيں-
قائد انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے۔؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آذربائیجان کے زلزلے کا تلخ حادثہ گہرے غم و اندوہ کا باعث بنا۔ میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے رحمت الہی، زخمیوں کے لئے شفائے عاجل اور لواحقین و متاثرین کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔
ضروری ہے کہ محترم حکام اور عزیز عوام ان عزیزوں کے رنج و آلام کو کم کرنے کے لئے بھرپور سعی و کوشش کریں۔
والسلام عليكم و رحمة‌الله