قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بروجن کے علاقے میں بس ایکسیڈنٹ میں طالبات کی موت کے جانکاہ حادثے پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

اندوہناک حادثہ جس میں اسلامی وطن عزیز کی چند طالبات جاں بحق اور کچھ دیگر زخمی ہو گئیں، حقیر کے لئے بہت رنج و الم کا باعث ہے۔
یہ ایسا غم ہے کہ بشارت الہی کے علاوہ کوئی چیز بھی اس کی شدت و سنگینی میں کمی نہیں کر سکتی۔ اس حادثے پر صبر و ضبط والدین اور لواحقین کے غمزدہ قلوب پر بارش رحمت الہی کا ذریعہ ہے جو اس المناک واقعے پر سوگوار ہیں۔
میں تمام سوگوار لواحقین خصوصا والدین، اساتذہ اور ہم جماعت طالبات کو محزون دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ انہیں اہل صبر کی بہترین جزا اور تسلی و رحمت عطا فرمائے، ملکوتی سفر پر روانہ ہو جانے والی ان عزیز طالبات کو شہدا کے ساتھ محشور کرے اور تمام زخمیوں کو شفائے کامل اور صحت و عافیت عنایت فرمائے۔

سیدعلی خامنه‌ای
30 مهر 1391
(مطابق 21 اکتوبر سنہ 2012 عیسوی)