قائد انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی یونین کے سینتالیسویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام میں طلبہ کی توجہ ان کے اہم فرائض پر مرکوز کرائی۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم

طلاب عزیز، آپ نوجوان حضرات ملک کے مستقبل کے ذمہ دار ہیں۔ کل کے ایران کا نظم و نسق علمی و عملی ذخیروں کی عظیم ثروت کے ذریعے عظیم اور با صلاحیت عہدیداروں کے ہاتھوں سے چلایا جانا چاہئے اور آپ جیسے افراد کی ہمت و بصیرت اور شجاعت و ایمان کے ذریعے طے شدہ منزلوں کی جانب برق رفتاری سے بڑے قدم اٹھائے جانے چاہئے۔ آپ اور آپ ہی کی طرح ملت ایران کے دیگر فرزندان عزیز دنیا کے ہر گوشے میں خود کو اس صف میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کریں۔ آپ سب کے لئے میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں۔
اللہ آپ کی نصرت و مدد فرمائے۔

سید علی خامنه‌ای