جنوبی صوبے بوشہر میں زلزلے کے اندوہناک سانحے پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے  سانحے کے متاثرین کے لئے صبر و اجر کی دعا کی۔

پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بڑے غم و اندوہ کے ساتھ صوبہ بوشہر کے زلزلے اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی خبر سنی۔

مرحومین کے لئے رحمت و مغفرت، زخمیوں کی شفا اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں اور ولی وفیقہ کے محترم نمائدے، صوبے کے محترم حکام اور متعلقہ عہدیداروں سے چاہتا ہوں کہ زخمیوں کی نجات اور متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش انجام دیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ملک بھر کے عوام بھی ہمیشہ کی طرح متاثرین کے رنج و الم کو کم کرنے میں اپنا درخشاں کردار ادا کریں گے۔

والسلام علیكم و رحمة‌الله

سید علی خامنه‌ای

۲۰ فروردین‌ماه ۱۳۹۲

(9 اپریل2013)