قائد انقلاب اسلامی نے ممتاز عالم دین اور نگراں کونسل (شورائے نگہبان) کے سینیئر رکن آیت اللہ الحاج شیخ غلام رضا رضوانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛۔
بسم الله الرّحمن الرّحیم
جلیل القدر فقیہ آقا الحاج غلام رضا رضوانی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر آپ کے تمام محترم لواحقین، جملہ عقیدتمندوں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ عظیم المرتبت عالم دین امام خمینی کے معتمد شخص اور شورائے نگہبان کی رکنیت سمیت متعدد اہم فرائض کے ذمہ دار تھے۔ مختلف اداروں سے شورائے نگہبان کے تعاون کے عمل میں ادارے کے فقہی نظریات کی تشریح جیسی آپ کی خدمات انشاء اللہ باعث عنایت خداوندی اور موجب خوشنودی پروردگار قرار پائیں گی۔
اللہ تعالی سے اس عالی مرتبت عالم دین کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنهای
۳۱ فروردین ۱۳۹۲
(20 اپریل2012)