قائد انقلاب اسلامی نے جلیل القدر عالم دین آیت اللہ الحاج عزالدین حسینی زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم

جلیل القدر عالم دین آیت اللہ الحاج جناب عز الدین حسینی زنجانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی رحلت کی مشہد اور زنجان میں آپ کے تمام عقیدتمندوں، دینی تعلیمی مراکز کے علمائے کرام اور خاص طور پر مرحوم کے محترم اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ آپ ممتاز اور صاحب کمال عالم دین سمجھے جاتے تھے اور زنجان کے علاوہ مشہد مقدس میں اپنے طویل قیام کے دوران صاحبان فکر و ہنر اور ممتاز علماء کی توجہ کا مرکز تھے۔ ہدایت و فیض کا مرکز سمجھی جانے والی آپ کی محفل گوناگوں طبقات کی آماجگاہ تھی۔ خداوند عالم اس عظیم عالم دین کی بلندی درجات میں اضافہ فرمائے اور آپ کے سوگواروں کو اجر و فضل سے نوازے۔

سیّدعلی خامنه‌ای
۲۴ اردیبهشت ۹۲ ہجری شمسی ( مطابق 14 مئی 2013 عیسوی)