قائد انقلاب اسلامی نے پاسداران انقلاب فورس کی ایرو اسپیس یونٹ کی مصنوعات اور ایجادات و اختراعات کی نمائش کا معائنہ کیا۔ نمائش کا معائنہ کرنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے اس یونٹ کے صاحب ایمان اور ماہر افراد کی محنت و لگن کی قدردانی کی اور ان کے لئے روز افزوں کامیابی کی دعا کی۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے ان تاثرات کو تحریر فرمایا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے قائد انقلاب اسلامی کی اس تحریر کی پی ڈی ایف فائل شائع کی ہے جو مندرجہ ذیل ہے؛
قائد انقلاب اسلامی کی اس تحریر کا اردو ترجمہ ملاحظہ فرمائیے؛
بسم الله الرّحمن الرّحیم

پاسداران انقلاب اسلامی فورس میں ارتقاء کی روشن علامتیں جو اللہ پر توکل، خود اعتمادی اور جرئت فکر و عمل کی برکتوں کا نتیجہ ہے خلائی و فضائی شعبے کی اس نمائش میں ایک بار پھر دکھائی دیں۔ ایسے باایمان اور کارساز افراد کے وجود کی نعمت اور ان کے سعی و عمل کے ثمرات پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتا ہوں اور فکر و استعداد کے خالق سے ان کی روز افزوں کامیابیوں کی دعا کرتا ہوں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی با عظمت اور حساس مہم کو کبھی نظر انداز نہ کیجئے اور توکل و اخلاص کے جذبے کے ساتھ مقدار اور معیار دونوں اعتبار سے پیشرفت پر توجہ دیجئے، اللہ آپ سب کی حفاظت فرمائے۔

سید علی خامنه‌ای
۹۳/۲/۲۱ مطابق 11 مئی سنہ 2014