اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم نے ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی جس کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی ٹیم کے کشتی گیروں اور دیگر عہدیداروں کے نام پیغام میں اس افتخار آمیز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
قائد انقلاب اسلامی کے تہنیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
 
بسم الله الرحمن الرحیم

ایران کی گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم کے ارکان اور فنی کیڈر کے افراد؛
عالمی چیمپیئن کا خطاب ملنے پر آپ کو اور عزیز عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس بات پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ملک کی سربلندی کا باعث بنے۔

سید علی خامنه‌ای
۲۳ شهریور ۱۳۹۳ (مطابق 14 ستمبر 2014)