قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائگانی نے ایک بیان جاری کرکے قائد انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی اور قم اور تہران میں مرحومہ کی تشییع جنازہ اور ایصال ثواب کی مجلس کے وقت اور جگہ کا اعلان کیا۔
بیان کا متن حسب ذیل ہے؛
بسمه تعالی
انا لله و انا الیه راجعون

دین اسلام کی عظیم ترین خاتون حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ہی رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال کی آپ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اسی مناسبت سے کل تین فروردین (مطابق 23 مارچ) کو شام چار بجے قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی جانب جلوس جائے گا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کی مجلس مغرب و عشا کی نماز کے بعد قم کے صفائیہ روڈ پر واقع حسینیہ امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) میں منعقد ہوگی۔ اسی طرح کل 3 فروردین (مطابق 23 مارچ) پیر کی شب تہران میں بعد نماز مغربین بمقام حسینیہ امام خمنیی (رضوان اللہ تعالی علیہ) قائد انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کی جانب سے ایصال ثواب کی مجلس ہوگی۔
محمدی گلپایگانی
انچارج، دفتر رہبر انقلاب اسلامی
2 فروردین 1394