اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے امریکا میں عالمی چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہنیتی پیغام جاری کیا اور ایرانی کشتی گیروں اور ان کے کوچ حضرات کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم

عالمی چیمپیئن شپ کا خطاب حاصل کرنے پر وطن عزیز ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کے کشتی گیروں اور دیگر متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس بات پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اس باشرف ملت کے افتخارات میں اضافہ کیا۔

سیّد علی خامنه‌ای
۲۴ فروردین ۱۳۹۴ (ہجری شمسی مطابق 13 اپریل 2015)