ایران کی قومی تائيکوانڈو ٹیم کی روس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتح اور چیمپیئن شپ حاصل کرنے پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے ٹیم کے ارکان اور متعلقہ عہدیداران کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
بسمه تعالی

عالمی چیمپیئن شپ جیتنے پر تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں اور وطن عزیز کی قومی ٹیم کے عہدیداران اور متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی پرچم ایک بار پھر لہرانے میں کامیابی پر آپ کا شکر گزار ہوں۔

سید علی خامنه ای
۲۸ اردیبهشت 94 ( ہجری شمسی مطابق 18 مئی 2015)