رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دیندار اور فرض شناس فوجی افسر جنرل محمد سلیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
پیغام حسب ذیل ہے؛
بسم ‌الله ‌الرحمن ‌الرحیم
بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ خبر سنی کہ حقیر کے دیرینہ رفیق کار اور دوست بریگیڈیئر جنرل محمد سلیمی رحمۃ اللہ علیہ سخت علالت کے بعد دار فانی سے دار جاودانی کی جانب کوچ کر گئے۔
یہ دیندار اور فرض شناس سپاہی، فوج سے تعلق رکھنے والے ان معدودے چند دوستوں میں سے تھے جو اسلامی انقلاب کی فتح کے ابتدائی ہفتوں سے ہی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ فوج کے رابطے کا ذریعہ بنے اور فوج کے فرض شناس ڈھانچے کو انقلاب کی خدمت کی جانب موڑنے میں بہت موثر ثابت ہوئے۔ انھوں نے دسیوں سال تک حساس فوجی مراکز جیسے وزارت دفاع، فوج کی اعلی کمان، مسلح فورسز میں امام خمینی کے مشاورتی دفتر اور مقدس دفاع کے ابتدائی برسوں میں چھاپہ مار جنگوں کے مرکز میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔
میں اس دوست اور رفیق کار کے انتقال پرملال پر مرحوم کے محترم اہل خانہ، اقربا اور مسلح فورسز کے اندر ان کے رفقائے کار کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی سے بلندی درجات کا طالب ہوں۔
سیدعلی خامنه‌ای
۱۱ بهمن ۱۳۹۴ (ہجری شمسی مطابق 31 جنوری 2016)