رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین سید احمد علم الہدی کو صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ منصوب کیا۔
حکمنامہ حسب ذیل ہے؛
 
بسم‌ الله ‌الرّحمن ‌الرّحیم
 
جناب حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید احمد علم الہدی دامت برکاتکم
سلام و تحیۃ؛
حجت الاسلام و المسلمین جناب طبسی اعلی اللہ مقامہ کے لئے رضا و رحمت پروردگار کی دعا کرتے ہوئے جنہوں نے برسوں تک امام (خمینی) رضوان اللہ تعالی علیہ اور اس حقیر کی نمائندگی کے فرائض انجام دئے، جناب عالی کو جو مشہد کے کامیاب امام جمعہ ثابت ہوئے ہیں اور سخت ایام میں پیش آنے والی آزمائشوں سے سرخرو ہوکر باہر نکلے ہیں، اس صوبے کے لئے جو حضرت ابو الحسن الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثنا کے نام گرامی سے متبرک ہے، اپنا نمائندہ منصوب کرتا ہوں۔
توقع کی جاتی ہے کہ اسلام و انقلاب کے محور پر عوام کا اتحاد، نوجوانوں سے انس و محبت اور حکام اور مختلف عوامی طبقات سے رابطہ ہمیشہ آپ کے مد نظر رہے گا۔ اللہ تعالی سے آپ کی توفیقات میں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔
 
سیّد علی خامنه‌ای
۱۹ اسفند ماه ۱۳۹۴ (ہجری شمسی مطابق 9 مارچ 2016)