رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز کا استعفا قبول کرتے ہوئے ایک حکمنامہ جاری کرکے جناب عبد العلی علی عسکری کو قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کا نیا سربراہ منصوب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے محمد سرافراز کی انقلابی خدمات کی قدردانی کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے حکمنامے کا متن حسب ذیل ہے؛
 
بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم
 
جناب ڈاکٹر عبد العلی علی عسکری دامت توفیقاتکم
جناب محمد سرافراز کے استعفے کے پیش نظر ان کی انقلابی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے جنھیں ہرگز فراموش نہیں کیا جانا چاہئے، جناب عالی کو جو انقلابی ماضی اور قومی میڈیا میں انتظامی تجربات کے حامل ہیں، قومی نشریاتی ادارے کا سربراہ منصوب کرتا ہوں۔
جو ضروری سفارشات ہیں ان کا ذکر جناب سرافراز کو سربراہ منصوب کرنے کے حکمنامے میں تفصیل سے آ چکا ہے لہذا میں مزید تاکید کے ساتھ سفارش کرتا ہوں کہ منصوبہ بندی، دراز مدتی اسٹریٹیجی، انقلابی اور کارآمد افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے، انھیں باقی رکھنے اور ان کی تربیت کرنے اور سائیبر اسپیس میں موثر کارکردگی پر خاص توجہ دیجئے اور اللہ تعالی پر توکل اور تکیہ کیجئے۔
اللہ تعالی کی بارگاہ میں آپ کی توفیقات کیلئے دعا کرتا ہوں۔
سیّد علی خامنه ای
۲۲ اردیبهشت ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 11 فروری 2016)
رہبر انقلاب اسلامی نے جناب سرافراز کو سپریم کونسل برائے سائیبر اسپیس کا رکن منصوب کیا۔ جناب سرافراز آئی آر آئی بی کا سربراہ منصوب ہونے سے پہلے سپریم کونسل برائے سائیبر اسپیس کے رکن تھے۔