رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے شجاع کمانڈر شہید عباس بابائی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛
بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم

مقدس دفاع کے سربلند پائلٹ جنرل عباس بابائی شہید کی محترم اہلیہ کے انتقال پر آپ کے بچوں اور دیگر سوگواروں اور اس خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے مغفرت و رحمت خداوندی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنه‌ ای

۱۱خرداد ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 31 مئی 2016)

جنرل عباس بابائی شہید کی اہلیہ محترمہ صدیقہ حکمت کا گزشتہ ہفتے طویل علالت کے بعد شیراز کے نمازی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ چند روز قبل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحومہ کی عیادت کی تھی جب وہ تہران کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔