رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے ملٹری سروس کرنے والے نوجوانوں کی جانکاہ سڑک حادثے میں موت پر تعزیت پیش کی اور زور دیکر کہا کہ اس حادثے کے سلسلے میں حکام تمام لازمی اقدامات انجام دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم ‌الله ‌الرّحمن‌ الرّحیم

ان عزیز نوجوانوں کو پیش آنے والا غم انگیز سڑک حادثہ جو ملٹری سروس میں مصروف تھے، میرے لئے بہت افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان بابرکت دنوں اور راتوں میں ان سب پر رحمت خداوندی کے نزول کی دعا کرتا ہوں۔ سول اور فوجی حکام اس حادثے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات انجام دیں۔ ہمارے عزیز نوجوانوں کی جانیں اس قسم کے خطرات سے دوچار نہیں ہونا چاہئے۔

سیّد علی خامنه ‌ای
۵ تیرماه ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 25 جون 2016)