رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامہ جاری کرکے میجر جنرل محمد حسین باقری کو مسلح فورسز کا چیف آف اسٹاف منصوب کی۔
مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا حکمنامہ حسب ذیل ہے؛
بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم

میجر جنرل محمد حسین باقری
بسیجی (رضاکار) میجر جنرل ڈاکٹر سید حسن فیروز آبادی کی مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے مشیر اعلی کے طور پر تقرری کے پیش نظر اور مقدس دفاع کے دوران جناب عالی کے گراں قدر تجربات اور مقدس دفاع کے بعد خاص طور پر جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء چھاونی کے اندر آپ کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے آپ کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کا سربراہ منصوب کرتا ہوں۔
توقع کی جاتی ہے کہ عنایات پروردگار سے تمسک اور امید وابستہ کرتے ہوئے مسلح فورسز اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی و حفاظتی توانائیوں اور آمادگی کا ارتقاء عمل میں لایا جائے گا اور ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو لاحق ہونے والے ہر سطح اور ہر قسم کے خطرات کا انقلابی انداز میں بروقت اور موثر جواب دیا جائے گا۔
شروع سے اب تک میجر جنرل ڈاکٹر فیروز آبادی کی اس عہدے پر رہتے ہوئے پرخلوص خدمات کی قدردانی اور اظہار تشکر کرتا ہوں۔
اللہ تعالی سے سب کی توفیقات کے دوام کے لئے دعا گو ہوں۔

سیّد علی خامنه‌ ای
۸ تیر ماه ۹۵ (ہجری شمسی مطابق 28 جون 2016)

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی طرح ایک الگ حکمنامے یمں میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کا عسکری امور کا مشیر اعلی منصوب فرمایا۔
ڈاکٹر سید حسن فیروز آبادی، آیت اللہ العظمی خامنہ کی جانب سے 25 ستمبر 1989 کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے سربراہ منصوب ہوئے تھے۔