رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ریو اولمپکس 2016 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں اور ان کے محنتی کوچ حضرات کے پورے کارواں کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا شکرئے کا پیغام حسب ذیل ہے؛
بسمہ تعالی

اولمپکس سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کے کارواں، میڈل جیت کر عوام کا دل خوش کرنے والے چیمپیئنوں کا، ریفری کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اپنے حق سے محروم ہو جانے والے پہلوانوں کا، ان کھلاڑیوں کا جن کی عدم کامیابی ان کی سعی و کوشش کی قدر و منزلت میں کسی کمی کا باعث نہیں بنے گی، ان خاتون کھلاڑیوں کا جنھوں نے ایرانی خاتون کی افتخار آمیز پوشاک کا مظہر سب کے سامنے پیش کیا، اس شجاع خاتون کا جو مکمل حجاب کے ساتھ کارواں کی پیشانی پر جگمگائی، کوچ کے فرائض انجام دینے والوں اور کھیل کے شعبے سے وابستہ کہنہ مشق افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انھیں خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ سب کی قدردانی کرتا ہوں۔

 
سیّد علی خامنه‌ ای
۲ شهریور ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 23 اگست 2016)
 
اسلامی جمہوریہ ایران کے اولمپکس کارواں کو مجموعی طور پر 3 گولڈ، 1 سلور اور چار برونز میڈل ملے۔ ایران ریو اولمپکس 2016 میں شرکت کرنے والے ملکوں میں پچیسویں نمبر پر رہا۔