1395/06/29ہجری شمسی مطابق 19 ستمبر 2016 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شکرئے کا ایک پیغام جاری کرکے ریو پیرالمپیک2016 کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں اور متعلقہ عہدیداروں کی شاندار کارکردگی کی قدردانی کی۔ ایرانی کھلاڑیوں کی اس ٹیم نے شہدائے منٰی کے نام سے پیرالمپیک مقابلوں میں شرکت کی۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛ بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم شہدائے منٰی پیرالمپیک ٹیم! آپ نے اعزاز حاصل کیا اور ملت عزیز کو خوشی عطا کی۔ آپ نے عالمی فضا میں سانحہ منٰی کے عظیم شہیدوں کا چرچا عام کیا۔ احرام کا پاکیزہ لباس شعائر دینی کے دشمنوں کی آنکھوں کے سامنے پیش کیا۔ میں تہہ دل سے آپ کی قدردانی اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ دینی اصولوں کی پابندی میں ہمیشہ کی طرح بھرپور خود اعتمادی کے ساتھ نمایاں ہوں گے جو آپ کے شایان شان ہے۔ جانباز (دفاع وطن میں جدوجہد کے دوران زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے وانے سپاہی) کھلاڑی بہمن گلبار نژاد کو پیش آنے والے سانحے نے ہمیں غمزدہ کر دیا۔ سیدعلی خامنه‌ ای ۲۹ شهریور ۹۵ (ہجری شمسی مطابق 19 ستمبر 2016)