عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام رئیسی نے اس مبارک موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کو ارسال کردہ مکتوب میں قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کی تجویز دی تھی۔

عدلیہ کے ایمنسٹی کمیشن نے ضروری شرطوں پر پورے اترنے والے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی سفارش کی تھی جس کی بنیاد پر یہ تجویز عدلیہ کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے سامنے پیش کی اور آئین کی دفعہ 110 کی 11 ویں شق کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے اس تجویز کی موافقت کی۔