امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور ہفتۂ عدلیہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے پانچ ہزار ایک سو چھپن افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی منظوری دی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین رئيسی نے امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور ہفتۂ عدلیہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر سزا پانے والے ان افراد کو معافی دینے یا سزا میں کمی یا تبدیلی کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے انھوں نے منظوری دے دی ہے۔
سزا پانے والے ان افراد کی فائلوں کا معافی کے مخصوص کمیشن میں جائزہ لیا گيا تھا اور مذکورہ افراد کو معافی یا سزا میں کمی کے لیے موزوں پایا گیا تھا۔
عدلیہ کے سربراہ نے یہ تجویز رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کی جسے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت منظور کیا۔