والدین کی نگہداشت کے اخراجات کی ذمہ داری کس پر ہے؟ بیٹوں پر یا بیٹیوں پر؟ اگر والدین کے پاس اپنی آمدنی ہو تب ان ‏کی دیکھ بھال کس کے ذمے ہے؟ ‏ جواب: اگر ماں یا باپ کے پاس ضرورت بھر آمدنی ہو تو ان کے اخراجات کسی اور کے ذمے نہیں ہیں۔ دوسری صورت میں ‏بیٹے اور بیٹی دونوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں اولاد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ کام اس انداز ‏سے انجام دیا جانا چاہئے کہ والدین کو کوئی تکلیف اور کسر شان محسوس نہ ہو۔