بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلام ہو گمنام شہیدوں پر، اہل زمین کے درمیان گمنام اور اہل آسمان کے درمیان مشہور ایسے ایثار پیشہ افراد جو اپنی شہادت کے وقت سے لیکر طویل مدت گزر جانے کے بعد معنویت و جہاد کی خوشبو سے ملک کو معطر کر رہے ہیں اور اسلام و قرآن کی راہ میں بہائے گئے خون سے آغشتہ فخر و مباہات کے پرچم کو بلند تر کر رہے ہیں۔

گھر لوٹنے والے ان مسافروں کے جلوسہائے جنازہ اور صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کا ایک ہی دن پڑنا، ان کی یاد کی ابدیت کی نوید اور اس خیر کثیر کی خوش خبری ہے جو ان کی جانب سے امام زمانہ کے، جن پر میری روح و جان فدا ہو جائے، ملک کو حاصل ہوگا، ان شاء اللہ۔

ان شہیدوں کی پاکیزہ روحوں اور ان کے والدین اور بیویوں کی منتظر آنکھوں اور دلوں پر درود و سلام بھیجتا ہوں اور ان سب کے لیے پروردگار عالم کے روز افزوں فضل و رحمت کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

5 جنوری 2022