بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب حجۃ الاسلام آقائے الحاج سید علی قاضی عسکر دام ظلہ آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم سلام اللہ علیہ کے مرحوم متولی جناب حجۃ الاسلام محمدی رے شہری کے لیے خداوند عالم سے رحمت و مغفرت طلب کرتے ہوئے، جنھوں نے واقعی اس منصب پر کام کرتے ہوئے جاوداں اور گرانقدر خدمات انجام دیں، آپ کو اس آستان مقدس، اس سے متعلق تمام دیگر مقامات مقدسہ اور دیگر متعلقات کا متولی منصوب کرتا ہوں۔ اس حرم اطہر کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنا، زائرین کی آسائش پر توجہ، اس حرم میں معنوی اور معرفتی مقام کی توسیع، شہر رے کے عزیز عوام کے حقوق کا تحفظ اور محروم اور مستمند افراد کی خدمت، میری اہم توقعات ہیں۔ خلوص کے ساتھ مسلسل کوشاں رہنے والے مرحوم رے شہری کے رفقائے کار تک میرا ہدیہ تشکر پہنچا دیجیے گا۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

27 مارچ 2022