یہ پروگرام، تین اپریل کو ایران کے وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شام کو ملک کے بعض ممتاز قاریوں کی شرکت سے اور میڈیکل پروٹوکولز کی پابندی کے ساتھ منعقد ہوگا۔ ایران میں اتوار تین اپریل 2022 سے ماہ مبارک رمضان کا آغاز ہو رہا ہے۔ 'قرآن سے انس کی یہ محفل' رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR اور ایران کی ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات سے براہ راست نشر ہوگی۔