گھریلو مسائل میں شوہر کی نظر میں، بچے کی نظر میں، باپ کی نظر میں، بھائي کی نظر میں، خواتین کا احترام ہونا چاہیے۔ اگر گھر میں، گھریلو ماحول میں عورت کو لائق احترام سمجھا جائے اور اس کی عزت کی جائے تو سماج کی مشکلات کا ایک اہم حصہ حل ہو جائے گا۔ ہمیں ایسا کام کرنا چاہیے کہ بچے، ضرور ماں کا ہاتھ چومیں، اسلام یہ چاہتا ہے۔ جیسا کہ زیادہ مذہبی، زیادہ بااخلاق اور ایک دوسرے سے زیادہ قریب گھرانوں میں یہ دیکھا جاتا ہے۔  گھر کے بچوں کو ماں کا بہت زیادہ احترام کرنا چاہیے۔ یہ احترام، اس پیار اور اپنائیت بھرے رویے کے بالکل بھی منافی نہیں ہے جو ماں اور بچے کے درمیان پایا جاتا ہے، یہ احترام ہونا ہی چاہیے، گھر کے اندر عورت کا احترام ہونا ہی چاہیے۔ 

امام خامنہ ای

11/5/2013