دشمنوں نے ہمارے ملک کے عزیز نوجوانوں اور جوانوں کے لیے بھی بہت سے خواب دیکھے اور بہت سی سازشیں کیں لیکن بحمد اللہ وہ ناکام رہے۔ البتہ ان کی یہ ناکامی آپ کی ہوشیاری کی وجہ سے ہے۔ اس ہوشیاری اور بیداری کو یونیورسٹیوں میں بھی اور اسکولوں میں بھی بڑھائيے اور اسلامی تعلیمات کی صحیح شناخت، مذہبی فرائض اور اچھے اخلاق کی ادائیگي اور پابندی کے لیے کوشاں رہیے۔ اس ملک کو، جو اپنی سرفرازی کے لیے کوشش کر رہا ہے اور اس نے خود آپ کے زمانے میں اتنے بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں، ہر لحاظ سے ایک نمایاں اور پیشرفتہ جگہ میں تبدیل کر دیجیے۔ یہ آپ کا کام ہے اور آپ کے ہاتھوں میں ہے اور آج ہی سے اپنے اندر اس کی تمہیدیں شروع کیجیے۔ سب سے پہلی شرط یہ ہے آپ متقی ہوں، اسمارٹ ہوں، سوچیں، غور کریں، دوست کو پہچانیں، دشمن کو پہچانیں۔

امام خامنہ ای
30/10/1998