بہترین حسب و نسب والے، خوبرو، طاقتور و توانا اور دلنشیں ‏شخصیت کے ہزاروں نوجوان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ ‏السلام کی خاک کف پا بھی نہیں ہیں۔ ہزاروں خوبصورت اعلی ‏حسب و نسب والی لڑکیاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ‏خاک کف پا کے برابر بھی نہیں ہیں۔ شہزادی کونین پیغمبر اسلام ‏کی دختر تھیں جو اسلامی دنیا کے سردار اور حاکم مطلق تھے۔ ‏حضرت علی بھی اسلام کے سب سے بڑے سپہ سالار تھے۔ اب ‏ذرا دیکھئے کہ ان کی شادی کس انداز سے ہوئی ہے؟ مہر کیا تھا، ‏جہیز کیا تھا؟ ہر کام اللہ کا نام لیکر اور اس کے ذکر کے ساتھ۔ یہ ‏ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔

‏امام خامنہ ای
6 مئی 1996‏