بسم اللہ الرحمن الرحیم

- اس شجاع خاتون کی پرنشیب و فراز اور دلچسپ سوانح حیات، جو حمید حسام کے مضبوط اور سلیس قلم سے تحریر کی گئي ہے، واقعی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے اور سبق آموز ہے۔ میں نے ان محترم خاتون اور ان کے محترم شوہر سے برسوں پہلے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کی تصویر میرے ذہن میں موجود ہے۔ اس دن اس باایمان، سچے اور فداکار جوڑے کی عظمت کو میں آج کی طرح، جب میں نے یہ کتاب پڑھی، نہیں سمجھ پایا تھا اور ان کے پیارے شہید کا گوہر آبدار مجھے اپنی طرف مجذوب کر رہا تھا۔ اس گھرانے کے گزر جانے والے اور باقی ماندہ افراد پر خداوند عالم کی رحمت و برکت ہو۔

اپریل 2022

- محترمہ بابائي کی زندگي پر فلم بنانا اس اسلامی گھرانے اور مسلمان مرد کے تعارف اور اس کی قدردانی کے سلسلے میں ایک اہم اور مؤثر قدم ہے جس سے غفلت نہیں ہونی چاہیے۔