دعا کے ثمرات کیا ہیں؟ جب ہم خدا سے بات کرتے ہیں تو اسے اپنے قریب محسوس کرتے ہیں، اپنا مخاطب سمجھتے ہیں اور اس سے بات کرتے ہیں، یہ چیزیں دعا کے فوائد اور نتائج میں سے ہیں۔ دل میں خدا کی یاد کو زندہ رکھنا، غفلت کو دور کرتا ہے جو انسان کی تمام برائيوں اور انحرافات کی جڑ ہے۔ دعا، انسان کے دل سے غفلت کو دور کر دیتی ہے، اسے خدا کی یاد دلاتی ہے اور خدا کی یاد کو دل میں زندہ رکھتی ہے۔ دعا سے محروم لوگوں کو جو سب سے بڑا گھاٹا ہوتا ہے، وہ یہ ہے کہ خدا کی یاد ان کے دل سے نکل جاتی ہے۔ خداوند متعال کی طرف سے غفلت اور اسے بھول جانا، انسان کے لیے بہت ضرر رساں ہے۔ 
امام خامنہ ای
21/10/2005