سامراج کی دشمنی اور ان تمام تر سازشوں کے باوجود بحمد اللہ ہماری قوم اور ہمارے عہدیدار، انقلاب کے طویل اور دشوار سفر کو جاری رکھنے اور ملک کی تعمیر میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ تعمیر روز بروز بڑھتی ہی جائے گي اور ان شاء اللہ ہم روز بروز سماجی انصاف کی طرف زیادہ آگے بڑھتے رہیں گے، اس ملک میں اسلام کی بنیادیں اور اسلام پر عقیدہ و عمل روز بروز زیادہ مضبوط ہوتا جائے گا۔ ان لوگوں کو، جنھوں نے یہ امید لگا رکھی ہے کہ شاید کبھی عوام، اسلام اور اسلامی جمہوریہ سے منہ موڑ لیں گے، یہ جان لینا چاہیے کہ ان کا انجام بھی ان لوگوں کی طرح ہوگا جو اسلامی انقلاب کے اوائل میں یہ سوچتے تھے کہ انقلاب اگلے دو تین مہینے میں، اگلے چھے مہینے میں، اگلے ایک سال میں ختم ہو جائے گا! یا یہ سوچتے تھے کہ جنگ کے اوائل میں ایک ہفتے کے اندر ایران کو فتح کر لیں گے! جس طرح سے انھیں زبردست تھپڑ ملا، اسی طرح وہ لوگ بھی بھرپور تھپڑ کھائيں گے جو آج یہ سوچتے ہیں اور اس امید میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ عوام، اپنے دین سے، اپنے قرآن سے، اپنے اسلام سے، اپنے علمائے دین سے، اپنے امام خمینی سے منہ موڑ لیں گے۔

امام خامنہ ای

6/4/1999