مقدس دفاع کے ہفتے کے موقع پر کمانڈر، مجاہدین اور شہدا کے اہل خانہ بدھ 21 ستمبر 2022 کو حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے صبح سے اس ملاقات کے پروگرام کو ایران کے ٹی وی چینلوں اور  Khamenei.irکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 

اس ملاقات میں مقدس دفاع کے زمانے کے کچھ کمانڈر حسینیہ امام خمینی میں موجود ہوں گے جبکہ تمام صوبوں کی راجدھانیوں سے کچھ کمانڈر اور مجاہد سپاہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔