مہر و محبت سے معمور فضا اسلامی معاشرے کی ایک بنیادی خصوصیت ہے، اللہ سے محبت، لوگوں سے اللہ کی محبت، "یحبّھم و یحبّونہ" (جو اللہ کو محبوب ہوں گے اور اللہ ان کو محبوب ہوگا۔ سورۂ مائدہ، آيت 54) "ان اللہ یحـب التّوابیـن و یحـب المتطھرین" (بے شک اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے، جو بدی سے باز رہیں اور پاکیزگی اختیار کریں۔ سورۂ بقرہ، آيت 222) "قل ان کنتم تحبّون اللہ فاتّبعونی یحببکم اللہ" (اے رسول! لوگوں سے کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو، تو میر ی پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا۔ سورۂ آل عمران، آيت 31) محبت، عشق، بیوی سے محبت، بچے سے محبت، مستحب ہے کہ بچے کو چومیں، مستحب ہے کہ بچے سے محبت کریں، مستحب ہے کہ اپنی بیوی سے محبت کریں، عشق کریں، مستحب ہے کہ اپنے مسلمان بھائيوں سے محبت کریں، پیغمبر سے محبت، اہلبیت علیہم السلام سے محبت "الا المودۃ فـی القربـی" (اگر اجر رسالت کے طور پر کچھ دینا ہی ہے تو پیغمبر کے قرابت داروں سے محبت کرو۔ سورۂ شوری، آيت 23) پیغمبر نے یہ روش سکھائي اور معاشرے کو اس روش پر استوار کیا۔

امام خامنہ ای

8/5/1998