سوال: اس مال (کمیشن) کا، جو بعض فروخت کنندگان، آفسوں یا کمپنیوں کے خریداری ایجنٹ کو، طے شدہ قیمت میں بڑھائے بغیر، رابطہ قائم کرنے کی وجہ سے دیتے ہیں، فروخت کرنے والے اور خریداری ایجنٹ کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: فروخت کنندہ کی جانب سے خریداری ایجنٹ کو یہ مال دینا جائز نہیں ہے اور ایجنٹ کے لیے بھی انھیں لینا جائز نہیں ہے اور جو کچھ اس نے لیا ہے اسے اس آفس یا کمپنی کے حوالے کر دینا چاہیے جن کی خریداری کا وہ ایجنٹ ہے۔