سوال: میں نے نذر کی تھی کہ اگر یونیورسٹی میں داخلہ مل گيا تو امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے دن تبرک میں کھانا بانٹوں گا۔ کیا میں کھانے کی جگہ اس کی رقم سے محتاجوں کی مدد کر سکتا ہوں؟

جواب: اگر آپ نے نذر کے مخصوص الفاظ، جو شرعی احکام کی کتابوں میں درج ہیں، ادا نہیں کیے ہیں تو نذر پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے اور آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ نے نذر کے مخصوص الفاظ ادا کیے ہیں تو پھر آپ کو نذر کے مطابق ہی عمل کرنا ہوگا۔