پہلے دوسروں پر توجہ دو اس کے بعد اپنی فکر کرو! امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: شب جمعہ تھی، میری والدہ مصلائے عبادت پر کھڑی ہوئیں اور صبح تک عبادت میں مصروف رہیں۔ «حتی انفجرت عمود الصبح». یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی۔ والدہ آغاز شب سے صبح تک عبادت، دعا اور تضرع میں مصروف رہیں۔ روایت کے مطابق امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے سنا کہ آپ مسلسل مومنین و مومنات کے لئے دعا کرتی رہیں، عوام الناس کے لئے دعا کرتی رہیں۔ دنیائے اسلام کے عمومی مسائل کے لئے دعا کرتی رہیں۔ صبح ہوئی تو میں نے کہا: «یا اُمّاه!» مادر گرامی! «لم لا تدعین لنفسک کما تدعین لغیرک» آپ نے ایک دعا بھی اپنے لئے نہیں مانگی۔ آغاز شب سے صبح تک ساری دعائیں دوسروں کے لئے؟! انھوں نے جواب دیا: «یا بنىّ، الجّار ثم الدّار» پہلے پڑوسی اس کے بعد اپنی فکر کرو! یہ عظیم جذبہ ہے۔  

امام خامنہ ای

16 دسمبر 1992