حجۃ الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے مجلس سے خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت میں وقت کے صحیح استعمال کو اپنی مجلس کا عنوان قرار دیا اور وقت کے صحیح استعمال کو نقصان پہنچانے والے عناصر جیسے  عدم منصوبہ بندی، بدنظمی، ترجیح کے فقدان اور جلدبازی کو شمار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نیت اور پاکیزہ جذبے، ترجیحات کے تعین اور وقت کے صحیح استعمال کے ذریعے اپنی برکتوں سے بھری مختصر زندگی میں، اسلامی معاشرہ اور گھرانے کی بہت ہی مؤثر خدمت کر سکیں اور حق بات کو بیان کرنے، عوام میں بیداری لانے اور ولایت کے دفاع میں مؤثر قدم اٹھا سکیں۔

جناب میثم مطیعی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مرثیے  کے کچھ اشعار پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔