سوال: کچھ عرصہ گزرنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ جو گاڑی میں نے خریدی تھی اس کے انجن میں بنیادی نقص تھا۔ اس بات کے پیش نظر کہ جو ايگریمینٹ ہوا ہے، اس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ گاڑی پوری طرح سے ٹھیک ہے اور سودے کو فسخ کرنے کا خریدار کا حق محفوظ ہے، کیا یہ عرصہ گزر جانے اور گاڑی کے دستاویز باضابطہ طور پر ٹرانسفر ہونے کے بعد میں شرعی طور پر سودے کو منسوخ کر سکتا ہوں؟

جواب: آپ سودے کو منسوخ کر سکتے ہیں یا بیچنے والے سے ارش (صحیح سالم اور معیوب گاڑی کی قیمت کے درمیان فرق کا پیسہ) لے سکتے ہیں۔