سوال: بیع نامے میں ایک فلیٹ کا رقبہ 88 میٹر لکھا ہوا ہے لیکن دو سال بعد جب گھر کی دستاویز تیار ہوئي تو پتہ چلا کہ فلیٹ کا رقبہ 97 میٹر ہے، کیا گھر بیچنے والے کو خریدار سے باقی کے رقبے کی رقم کا مطالبہ کرنے کا حق ہے؟

جواب: اگر گھر کو رقبے کی بنیاد پر (یعنی ہر میٹر کے بدلے فلاں رقم پر) بیچا ہو تو وہ اضافی رقبے کے بدلے قیمت کا مطالبہ کر سکتا ہے یا سودے کو منسوخ کر سکتا ہے، لیکن اگر بیچنے والے نے اپنے حساب سے یا کسی دوسرے اندازے کے مطابق 88 میٹر کے فلیٹ کو ایک معینہ رقم کے بدلے بیچا ہو تو اسے صرف معاملے کو منسوخ کرنے کا حق حاصل ہے۔