سوال: دوسرے لوگ نابالغ بچے کو جو پیسے تحفے کے طور پر دیتے ہیں، کیا اسے ہم بچے کی ضروریات (کھانے اور کپڑے وغیرہ) پر خرچ کر سکتے ہیں؟ یا پھر اس پیسے کو بچے کے بالغ ہونے تک سنبھال کر رکھنا، اس کے سرپرست پر واجب ہے؟

جواب: اگر سرپرست کی جانب سے اس طرح کے خرچ کرنے سے بچے کے لیے کوئي برائی اور نقصان نہ ہو تو جائز ہے۔