سوال: اگر کسی میکینک نے اپنے کام کے لیے کوئي رقم طے کی ہو اور کام ختم ہونے کے بعد گاہک کو پتہ چلے کہ وہ بازار کے ریٹ سے زیادہ پیسے لے رہا ہے تو کیا وہی رقم ادا کرنی ہوگي جو طے ہوئي تھی؟

جواب: اگر دونوں رقموں کا فرق اتنا زیادہ ہے کہ عام طور پر لوگ اسے نظر انداز نہیں کرتے ہیں گاہک معاملے کو فسخ کر سکتا ہے اور اجرت المثل (اس جیسے معاملے میں ادا کی جانے والی اجرت) ادا کر سکتا ہے۔