سوال: کسی نے عہد اور نذر کی ہے اگر اس نے کوئي گناہ کیا تو اگلے دن روزہ رکھے گا۔ اس صورت میں اگر وہ جان بوجھ کر کوئي گناہ کرے لیکن اگلے دن کسی ضروری یا غیر ضروری سفر پر چلا جائے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

جواب: اگر سفر غیر ضروری بھی ہو تب بھی اس میں کوئي قباحت نہیں ہے لیکن اسے اس روزے کے بدلے میں قضا روزہ رکھنا ہوگا۔