سوال: فٹبال جیسے کھیلوں میں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے ٹکرانا تقریبا ناگزیر ہوتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی دوسرے کھلاڑی کے جسم کو نقصان پہنچتا ہے اور اس کے جسم کا کوئي حصہ لال یا کالا ہو جاتا ہے یا اس سے بھی بری چوٹ پہنچتی ہے۔ جب کھلاڑی اس بات کو جانتے ہوئے بھی کھیل میں حصہ لیتے ہیں تو چوٹ لگنے کی صورت میں کیا دوسرے کھلاڑی پر دیت واجب ہے؟

جواب: فطری طور پر اور رائج حد تک چوٹ لگنے کی صورت میں دیت نہیں ہے لیکن اگر جان بوجھ کر چوٹ پہنچائي گئي ہے تو دیت دینی ہوگي۔