ایک دفعہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ امام خمینی سے ملاقات کے لئے گیا۔ بیٹی کی عمر چار پانچ سال رہی ہوگی۔ ہمارے اہل خانہ ‏مشہد چلے گئے تھے لیکن وہ میرے ساتھ رک گئی کہ عید نوروز پر میرے ساتھ آئے اور امام خمینی سے ملاقات کرے۔ ہم ‏صبح کو اٹھے۔ میں نے اس کے بالوں میں کنگھی کی، بالوں کو سنوارا اور محنت سے بالوں کو گوندھا۔ ایک ہاتھ سے نہیں ہو ‏پا رہا تھا۔ (آیت اللہ خامنہ ای کا داہنا ہاتھ دہشت گردانہ حملے کی زد میں آ چکا ہے۔) مجھے سر کے بالوں کو گوندھنا آتا ہے ‏لیکن ایک ہاتھ سے نہیں ہو پا رہا تھا۔ دو ہاتھوں سے گوندھنا پڑتا ہے چونکہ بالوں کو تین حصے میں بانٹنا ہوتا ہے۔ ‏

ہمارے سیکورٹی اہلکار دوست آئے اور ان کی مدد سے میں نے بیٹی کے بالوں کو گوندھا، چادر پنہائی اور امام خمینی سے ‏ملنے  پہنچے۔ ‏

امام خامنہ ای

17 ستمبر 2007‏