اس مجلس میں بین الاقوامی قاری جناب محمد رضا پورزرگری نے تلاوت کی جس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔
جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی جبکہ جناب مہدی رسولی نے جگر گوشۂ رسول حضرت صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کا نوحہ و مرثیہ پڑھا۔
اس سال بعض متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ جاری رہنے اور میڈیکل پروٹوکولز کی تعمیل پر وزارت صحت کی تاکید کے پیش نظر حسینیۂ امام خمینی میں عزاداری کا پروگرم پچھلے سال کی طرح شہداء کے کچھ معزز اہل خانہ سمیت عزاداروں کی ایک محدود تعداد کی شرکت سے منعقد ہو رہا ہے اور عزاداری کے متمنی تمام لوگوں کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔